نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کو ہائی سیکورٹی بیرک میں رکھا جا رہا ہے:جیل حکام

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل میں تھانہ کوہسار اسلام آباد کے نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو ہائی سیکورٹی بیرک میں رکھا جا رہا ہے جیل حکام نے اس بیرک میں ایک قیدی بھی ساتھ رکھا ہے تاکہ ملزم کی مسلسل اور کڑی نگرانی رہے جیل حکام نے ملزم ظاہر جعفر ، اس کے والدین اور دو گھریلو ملازمین جو شریک ملزمان ہیں ان سے جیل میں ملاقات کیلئے پیر اور جمعرات کے دن مختص کئے ہیں ادھر وفاقی پولیس نور مقدم کے قتل کے وقوعہ کے روز تھراپی ورکس کے کے ورکر امجد کو مبینہ طور پر خنجر کے وار سے مضروب کرنے کے الزام میں بھی ظاہر جعفر کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس سے قبل زخمی امجد کے بیان کو ریکارڈ کیا جائے جو اس کی بیان دینے کی حالت میں آنے سے مشروط ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن