راولپنڈی(جنرل رپورٹر)وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ موجود حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کی بدولت مختلف فصلوں کی ریکارڈ پیداوار حاصل کی جارہی ہے،اس سال گندم کی 2کروڑ 9لاکھ ٹن پیداوار حاصل کی گئی جوکہ ایک ریکارڈ ہے، گندم کی مجموعی پیداوار میں 8فیصد اضافہ ہوا ہے اسی طرح چاول کی پیداوار میں 28 فیصد اور کماد میں 31فیصدریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور کاشتکاروں کو فصل کی بہترین اوربروقت ادائیگی ہوئی ہے،زراعت کے شعبہ کیلئے بجٹ میں 300فیصداضافہ کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم کے پیداواری مقابلہ میں ضلع کی سطح پرپہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکاروں کے درمیان چیک اور کسان کارڈ تقسیم کرنے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ویژن کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کاشتکاروں کے لیے کسان کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے جس کا مقصد دیہی پنجاب میں ڈیجیٹیل خواندگی بڑھانے کے ساتھ کسانوں کو کیش ٹرانسفر کی صورت میں براہ راست مالی معاونت فراہم کرنا ہے ۔
زراعت کے شعبہ کیلئے بجٹ میں 300فیصداضافہ کیا گیا، حسین جہانیاں
Aug 10, 2021