علم وہنر سے لیس افرادی قوت ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرے گی، علی محمد خان

اسلام آباد(نا مہ نگار) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور، علی محمد خان نے کہا ہے کہ علم وہنر سے لیس افرادی قوت پاکستان کی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ نجی شعبہ غیر ملکی اعلی پیشہ ورانہ تعلیم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔  یونیورسل کالج آف اسلام آباد کی 3سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے ۔ ا ن  خیالات کا اظہار نے یہاں یونیورسل کالج آف اسلام آباد کے زیر اہتمام پاکستان میں منروئے کالج نیویارک ، امریکہ کے اشتراک سے  ایم بی اے  پروگرام کی لانچنگ و افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے منر وئے کالج  اور یونیورسل کالج اٖ اسلام آباد کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہو چکے ہین۔  اور آج  اس کی لانچنگ تقریب بھی ہو چکی ہے اور رواں  ماہ ستمبر سے سمسٹر کا آغاز ہو گا۔ اسلام آباد کے طلبا ء و طالبات یونیورسل کالج میں کلاسزگی جبکہ اور ملک بھر میں تعلیم آن لائن دی جائے گی۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسلام روشن خیالی کا مذہب ہے جو تعلیم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔  اس موقع پر ڈاکٹر ماریہ کیٹلینا نے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ دو سالہ ایم بی اے کیلئے بہترین پروگرام ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن