کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ نے بینک لاکرز میں رکھے سونے کے زیورات کو نقلی زیورات میں بدلنے کے کیس میں گرفتار مینیجر کی کیس ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نجی بینک میں رکھیسونے کے زیورات پیتل کے زیورات سے تبدیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت آپریشن منیجر گلستان جوہر بینک ملزم ذوالفقارجونیجو نے کیس ختم کرنے کیلئے درخواست کی،عدالت نیملزم ذوالفقار جونیجو کی کیس ختم کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو 2ہفتے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلے کی ہدایت کردی،وکیل ملزم نے کہا ذوالفقارجونیجوکوغیرقانونی طور پر کیس میں نامزد کیا گیا ہے، عدالت سے استدعاہے کیس ختم کیا جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم اس وقت کہاں ہے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ ملزم ذوالفقار جونیجو گرفتار ہے۔
بینک لاکرز میں نقلی زیورات رکھنے کا کیس ، گرفتار آپریشن منیجرکی کیس ختم کرنے کی درخواست مسترد
Aug 10, 2021