محرم کا مہینہ ایثار، قربانی، اتحاد امت  کا درس دیتا ہے، گورنر سندھ

کراچی (نیوز رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے محرم الحرام کے آغاز پراپنے پیغام میں کہاہے کہ  محرم الحرام کا مہینہ ایثار، قربانی، اتحادِ امت، باہمی رواداری اور پرامن بقائے باہمی کا درس دیتا ہے،مدینہ طیبہ سے میدان کربلا تک اسلام کے لیے عظیم قربانیوں کی تاریخ اسی ماہِ مبارک سے وابستہ ہے،یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوم، مراد رسول ﷺ سیدنا حضرت عمر فاروق  کی شہادت کو یاد کیا جاتا ہے،اسلام کی ایک بنیاد عدل اجتماعی ہے اور اس کے لیے حضرت سیدنا فاروق اعظم کا اسوہ قابل تقلید ہے ۔ گورنر سندھ نے کہاکہ دس محرم الحرام کو نواسہ رسولﷺ سیدنا حضرت حسین  کی اپنے قافلے اور خاندان نبوتﷺ کے افراد کے ساتھ شہادت کا واقعہ رہتی دنیا تک ناقابل فراموش ہے،سیدنا حسین  کی شہادت کا پیغام یہ ہے کہ ذاتی جذبات و خواہشات اور مفادات کو کسی بھی عظیم مقصد کے حصول کے لیے قربان کردیا جائے،اسی طرح رواداری ، بین المسالک ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کیا جائے اور امت میں انتشار کی ہر کوشش کو ناکام بنادیا جائے۔ عمران اسماعیل نے اسلامی کیلنڈر کے سال کے آغاز پر اپنی جانب سے تمام مسلمانوں اور پاکستانی عوام کے لئیے نیک تمناں کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی ہے کہ یہ ہجری سال ملک اور عوام کیلئے باعث رحمت و برکت اور اتحاد بین المسلمین کا مظہرہو۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...