کراچی( کرائم رپورٹر)محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے خدشے کے باعث رینجرز اور پولیس کاعباس ٹاؤن ابوالحسن اصفہانی روڈ اور اطراف میںسرچ آپریشن، گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ جبکہ پولیس نے شہر میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران15ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ ،منشیات،شراب کی بوتلیں،مسروقہ موٹرسائیکلیں،گٹکاماوا ودیگر سامان برآمد کرنے کا دعوی کیا۔تفصیلات کے مطابق عباس ٹاؤن ابوالحسن اصفہانی روڈ اور اطراف میں رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن شروع علاقے کو گھیرے میں لیکر آنے جانے والوں کے لیے راستہ بند کر دیا ۔سرچ آپریشن محرم الحرام کے دوران علاقے میں تخریب کاری بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام اور مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا زیر حراست افراد کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا قبل ازین گلستان جوہردبئی ہاوس روڈپر شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے موٹرسائیکل سواردو ڈکیتوں شاہ زیب اورنعیم کو پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کراسلحہ۔موبائل فون اورموٹر سائیکل برآمد کرلی سول لائن پولیس نے منشیات فروش جاوید ٹندا کو بوٹ بیسن پولیس نے ملزم عدنان کو۔،گلشن معمار پولیس نے منشیات فروش محمد فیصل،بنی بخش پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم ریچھی، اور گٹکا،ماوا سپلائر عمیر جاوید،اورنگی ٹاو ن پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر ریاض کو گرفتار کرلیا۔