راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس سہیل ناصر نے قتل اور اقدام کے مقدمہ میں نامزدزخمی ملزم کو علاج معالجہ کی سہولت نہ دینے پرجیل حکام کو منگل 10 اگست کوطلب کر لیا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے حوالاتی فخر الاسلام نے راجہ اکرام امین منہاس ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں رٹ دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار تھانہ چوٹالہ جہلم میں رواں سال19جون کو قتل اوراقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ نمبر 174میں نامزد ملزم ہے جبکہ وقوعہ کے وقت درخواست گزارخود بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوا تھا لیکن پولیس نے اسے ہسپتال منتقل کرنے کے باوجود سیاسی دبائو پرعجلت میںجیل منتقل کر دیاجس کیلئے جیل ہسپتال کے ڈاکٹر نے بھی دائیں ٹانگ ٹوٹنے کی تصدیق کر کے سرکاری ہسپتال میں منتقل کرنے کی رپورٹ دی تھی ۔