یو بی جی کی سردار عبدالقیوم نیازی کووزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

Aug 10, 2021

کراچی ( کامرس رپورٹر )یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، چیئرمین افتخار علی ملک، صدر زبیر طفیل،سیکریٹری جنرل ظفر بختاوری، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، چیئرمین سندھ خالد تواب، وائس چیئرمین فیڈرل کور کمیٹی حنیف گوہر، مرکزی ترجمان گلزارفیروزاور یگر رہنماؤں اور یو بی جی کے اراکین نے سردار عبدالقیوم خان نیازی کو آزاد جموں کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ یو بی جی کے رہنماؤں اور اراکین نے امید ظاہر کی کہ آزاد کشمیر نو منتخب وزیر اعظم کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی حاصل کرے گا،آزاد جموں کشمیر کے عوام صحت، تعلیم اور بہتر انفراسٹرکچر کی سہولیات پورے آزاد کشمیر میں دیکھیں گے۔

مزیدخبریں