لاہور(نامہ نگار)مزنگ کے علاقے میں موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہل علاقہ نے شدیداحتجاج کیا اور کہا کہ گزشتہ سات روزمیں ایک درجن سے زائد موٹر سائیکلیں چور ی ہو چکی ہیں۔یوں لگتا ہے کہ پولیس نے علاقے چوروں کو ٹھیکے پردے دیا ہے ۔ چوروں نے محلہ جلال دین کے شفیق شاہ کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نمبراے سی ایم ۔21۔3827 بھی چوری کرلی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا مگر تاحال موٹر سائیکل برآمد نہیں کر سکی ۔اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پراحتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملوث گینگ کا سراغ لگا کر گرفتار کیا جائے اور موٹر سائیکلیں برآمد کرائی جائیں ۔جرائم پر قابو پانے کیلئے کسی کرائم فائٹر ایس ایچ او کو تعینات کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔