کراچی (نیٹ نیوز) ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس میں کراچی کی سیشن عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران استغاثہ نے استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف فرد جرم میں شواہد چھپانے کی دفعات بھی شامل کی جائیں۔، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کو آگاہ کریں، کن وجوہات کی بنا پر مزید دفعات فرد جرم میں شامل کی جائیں۔عدالت نے استغاثہ کے گواہان اور تفتیشی افسر کو 4 ستمبر کو طلب کر لیا۔
فرد جرم عائد