دمشق (نوائے وقت رپورٹ) شام میں اتحادی افواج کے طیاروں نے رہائشی علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ شام کے صوبے حماہ کے ایک گائوں پر اتحادی افواج کی بمباری میں ایک گھر مکمل طورپر تباہ ہو گیا۔ حملے میں 4 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ادارے وانٹ بیلمٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گھر کے ملبے سے 4 بچوں کی نعشیں نکالی گئی ہیں۔جبکہ دیگر 5 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
شام/ بمباری
شام میں اتحادی افواج کی رہائشی علاقہ پر بمباری ‘4 بچے جاں بحق، 5 زخمی
Aug 10, 2021