پاکستان اﷲ تعالیٰ کا انعام  ہے: ادریس شاہ زنجانی

Aug 10, 2021

لاہور (نیوز رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ پاکستان اﷲ تعالیٰ کا انعام اور اولیاء کرام کے فیضان کا سرچشمہ ہے۔ ملک کے استحکام‘ سلامتی اور ترقی کے لئے کوشش ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے نتیجے میں وجود میں آیا۔ دشمن ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ علماء اور مشائخ دشمن کی چالیں ناکام بنانے کیلئے متحد ہیں۔ علماء و مشائخ نے تحریک پاکستان میں بھی بے مثال کردار ادا کیا۔ تکمیل پاکستان میں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے۔ پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلا کر امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

مزیدخبریں