نئے بال لگانے کی بجائے پرانے خراب کر نے پر خاتون کا عدالت سے رجوع 

Aug 10, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگارسے) خاتون کے نئے بال لگانے کی بجائے پرانے بال بھی خراب کر دینے پر رحمان گارڈن ٹاؤن کی رہائشی خاتون مدیحہ نے صارف عدالت سے رجوع کر لیا۔خاتون کی درخواست پرعدالت نے ڈولی ہیر سیلون گلبرگ کی مالک کو4ستمبر کو طلب کر لیا۔ صارف عدالت میں مدیحہ نور نے ٹولی ہیر سیلون کے خلاف ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی کیا ۔

مزیدخبریں