کراچی(آئی این پی )سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اصل ملزمان کو تحفظ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا روف صدیقی اوردیگر کی بریت کے خلاف ریاست نے اپیل دائر کیوں نہ کی؟ ۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس سے متعلق سماعت ہوئی ۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ اتنے بڑے کیس میں بڑی مچھلیوں کو کیسے بچالیا گیا؟ لگتاہے کیس میں ملوث بڑی مچھلیوں کوجان بوجھ کر بچایا گیا اور اصل ملزمان کو بچانے کے لیے تحفظ دیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ جسٹس کے کے آغا کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ بڑوں سے ہدایت لے کر بڑے لوگوں کو چھوڑدیا غریبوں کو اندر ڈال دیا گیا ہے۔
سندھ ہائیکور
سانحہ بلدیہ: لگتا ہے بڑی مچھلیوں کو جان بوجھ کر بچایا گیا: سندھ ہائیکورٹ
Aug 10, 2021