اسلام آباد(نا مہ نگار)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)کے افسران اور ان کے اہل و عیال کے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر پبلک اکاونٹس ذیلی کمیٹی پاور ڈویژن کے حکام پر برہم۔ اثاثہ جات اور افسران کے تبادلوں کے حوالے سے تفصیلات اگر ایک ماہ میں فراہم نہ کی گئیں تو معاملہ نیب کو بھیج دیا جائے گا ، کنونئیر کمیٹی نے کہاکہ فورس لوڈ شیڈنگ والے فیڈرز کی تفصیلات فراہم کریں انہوںنے ڈسکوز کے ایک سال کی پرفارمنس آڈٹ کی رپورٹ بھی مانگ لی کنونئیر کمیٹی نے پاور ڈویژن کے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دو سالوں سے پی اے سی پاور ڈویژن اور ذیلی اداروں کے افسران کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر رہی ہے لیکن کمیٹی کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا ۔ پبلک اکاونٹس ذیلی کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز کنونئیر کمیٹی نورعالم خان کی ذیر صدارت شروع ہوا اجلاس میں این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی عدم شرکت پر کنونئیر نورعالم برہم ہوگئے ۔
پی اے سی