لاہور (خصوصی نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرائی ،جس میں کہاگیا ہے کہ بزرگ شہریوںکی بہبود اور تحفظ کیلئے وفاق نے سینئر سٹیزن ایکٹ 2020 پاس کیا ہے۔ اسی طرح بزرگ شہریوں کے تحفظ اور بہبود کے لئے پنجاب اسمبلی بھی قانون سازی کرے،انہوںنے قرارداد جمع کرانے کے بعدکہا کہ اسلام کی تعلیمات بھی یہی ہیں کہ بزرگ شہریوں کا احترام کیا جائے ۔ریاست ہر شہری کے جان و مال اور تحفظ کی ذمہ دار ہے تاہم بزرگ شہریوں کا حق سب سے زیادہ ہے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے دڑیپ کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 150فیصد اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ڈریپ کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 150فیصد اضافہ ناقابل برداشت ہے۔
بزرگ شہریوںکی بہبود کیلئے قانون سازی اورادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
Aug 10, 2021