کوئٹہ (اے پی پی) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے اور ان کو تمام۔بنیادی سہولیات ان کے اپنے اضلاع میں بہم پہنچیں گی اس ضمن میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایات ہیں کہ عوام کے مسائل ان کے اپنے اضلاع میں حل کیے جائیں اور ان کو اپنے مسائل کے حل کے لیے دوسرے اضلاع میں نہ جانا پڑے انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا اور وہ خوشحال زندگی گزار سکیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم ،صحت آبنوشی زراعت زرائع آمدورفت سمیت تمام شعبوں کی بہتری اور دور حاضر سے آ راستہ سہولتوں پر مبنی متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیزرفتار ی سے عمل پیراہ ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ذاتی خواہش ہے کہ پورے صوبے میں انفرادی منصوبوں کے بجائے اجتماعی منصوبوں کو اہمیت دی جائے اس حوالے سے انہوں نے اراکین اسمبلی سمیت تمام ضلعی افسران اور متعلقہ محکموں کو ہدایات بھی جاری کی ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل سے صوبے کے پسماندہ عوام مستفید ہونگے ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ موجودہ صوبائی بجٹ یہاں کے پسما ند ہ اضلاع کیلئے ترقی کی نوید ثابت ہوگا اورتمام ترقیاتی منصوبوں کی سو فیصد تکمیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پورے صوبے کی یکساں تعمیر وترقی پر یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی بروقت اور معیارکے مطابق تکمیل سے دیر پا ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی اور عوام کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔