حافظ آباد( نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد خاں کا اچانک دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال، کورونا ویکسی نیشن بند اور عملہ غیر حاضر ہونے پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کو ایکس پلینیشن لیٹر جاری کر دیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر عوامی سہولت کے لیے ہفتے بھر چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کے احکامات جا ری کیے گئے ہیں، تاہم ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد خان نے گذشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کا چانک دورہ کیا ،جہاں کرونا ویکسی نیشن سنٹر بند پایا گیا اور سنٹر کا عملہ بھی غیر حاظر تھا ۔جس پر ڈپٹی۔کمشنر نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کی جواب طلبی کی کال کرتے ہوئے دو روز میں تحریری وضاحت طلب کر لی۔علاوہ ازیںڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد خاں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آبادکے سنیئر رکن عبد الرزاق بھٹہ(مرحوم)،سابق سیکرٹری چودھری فیصل لنگاہ کے والد،اراکین پریس کلب محمد قیوم گجر کے بھائی اور خالدریاض کے بھائی کی وفات پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے مرحومین کے ایصال ثواب، انکے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔
حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کا دورہ ہسپتال،کرونا ویکسی نیشن سنٹر بند ملا
Aug 10, 2021