اولمپکس میں پاکستا ن کا نا م روشن کرنیوالے طلحہ طالب پرہمیں فخرہے: مظہراقبال

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانولہ مظہراقبال رندھاوا،امیر جماعت اسلامی پی پی 57فرقان عزیز بٹ کی قیادت میں کارکنان نے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنیوالے گوجرانوالہ کے سپوت طلحہ طالب کوپھولوں کے ہار پہنا ئے اور وفد کی ہمراہ ملا قات کی اور مبارکبا د پیش کی ۔وفد میں میا ں اعجا ز احمد انصا ری ، حذیفہ بٹ، عبد الباسط بٹ، حنظلہ بٹ، صہیب بٹ، فا روق گجر ، ابوبکر شیخ ، عبد الرحمن ٹھا کر ، شعیب بٹ و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔مظہر اقبا ل رندھاوا ، فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں دنیا بھر میں پاکستا ن کا نا م روشن کرنیوالے گوجرانوالہ کے سپو ت طلحہ طالب پرہمیں فخرہے جنہو ں نے محدود وسائل کے با و جو د بھی دن رات ایک کرکے دل جمیں کیساتھ ویٹ لیفٹنگ کی ٹریننگ حا صل کی ۔ اور دنیا بھر میں پاکستا ن کا نا م روشن کیا ۔ حکومت وقت کو چاہیے کہ نوجوان سپورٹس مینو ں کی سر پر ستی کرے تا کہ وہ بہتر انداز میں اپنے گیم کوجا ری رکھ سکیں انہوں نے کہا گوجرانوالہ کے نوجوان با صلا حیت ، بااعتما د اور ٹیلنٹ سے ما لا ما ل ہیں ، پر حکومتی بے حسی کی بھینٹ چڑے ہو ئے ہیں ۔ تھو ری سی حکومتی سر پر ستی سے ہما رے نوجوان دنیا بھر میں اپنا لوہامنوا سکتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن