منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کے الزام میں چارافراد کے خلاف مقدمات درج 

Aug 10, 2021

ملتان(جنرل رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کے الزام میں چارافراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔تفصیل کے مطابق منشیات کے الزام میں مخدوم رشید پولیس نے ملزم شیر گلاب سے 240گرام چرس،قادرپورراں پولیس نے ملزم رمجان سے150گرام چرس،سٹی شجاعبادپولیس نے ملزم یعقوب سے120گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ناجائز اسلحہ کے الزام میں صدر جلالپورپولیس نے ملزم شہزادسے پسٹل برآمد کرلیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزیدخبریں