ملتان (نیوز رپورٹر)انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے صدر چوہدری محمد الیاس اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سلیم کمبوہ نے کہا ہے کہ تھانہ شاہ رکن عالم تاجر برادری کو کورونا ایس او پیز کی آڑ میں ناجائز تنگ اور حراساں کررہا ہے۔ رشوت نہ دینے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیںوزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تھانہ شاہ رکن عالم کے ایس ایچ او اور محررکے خلاف کاروائی کی جائے اور انہیں معطل کیا جائے بصورت دیگر تاجر برادری تین دن بعد ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے دفتر کا گھیرائو کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن مارکیٹ میں تھانہ شاہ رکن عالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر مظاہرین کی قیادت کرتے ہوئے کیا ۔
کرونا کی آڑ میں حراساں کرنے پرپولیس کیخلاف احتجاج
Aug 10, 2021