مری(نامہ نگار خصوصی) 14اگست ہماری قومی زندگی کا اہم ترین دن ہے ، ملکہ کوہسار میں بھی آزادی کے اس عظیم دن کو جوش وخروش سے منانے کیلئے مال روڈ،کینٹ بورڈ ،بازاروں،سرکاری اورنجی عمارتوں اور خوبصورتی سے سجاتے ہوے چراغاں کیاجائیگا۔ یہ فیصلہ سٹیشن کمانڈرمری بریگیڈئیر محمدکلیم اوردیگر عسکری حکام کے کیساتھ سٹیشن ہیڈکواٹر مری میں جشن آزادی کو انتہائی ملی جذبے اورجوش وخروس سے منانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میںصدر ہوٹل ایسوسی ایشن مری حاجی خلیل احمدخا ن، چیئرمین راجہ عرفان عباسی، سینئر نائب صدرراجہ شہزادرشید،معروف سیاسی وکاروباری شخصیت حاجی اسد خان، عمیرجاوید عباسی ایڈووکیٹ ،مرکزی انجمن تاجران مری کے خاورمیر،طفیل اخلاق عباسی اوردیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر صفائی کے حوالے اور دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے بھی رہنمائوں نے فوجی حکام کو آگاہ کیا ،اس سلسلے میں سٹیشن ہیڈکواٹر نے بہترین سجاوٹ اورچراغاں کرنے والوں کو انعامات بھی دئیے جائینگے جس میں پہلا انعام 5 لاکھ روپے اوردوسراانعام ڈھائی لاکھ روپے رکھاگیا ہے۔ انعامات کافیصلہ کرنے کیلئے ایک انسپکشن بورڈ بھی تشکیل دیاگیا ہے ۔
ملکہ کوہسار میں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا جائیگا، سٹیشن کمانڈر
Aug 10, 2021