گوجرخان (نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنما راجہ یاسر کرسال نے کہا ہے کہ ایماندار اور اہل قیادت ہی علاقے کو تعمیر وترقی سے ہمکنار کرتی ہے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ جیسی باصلاحیت قیادت کی بدولت گوجرخان میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دی ہے اور گوجرخان میں بلاتفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے