دورۂ کراچی، وزیر اعظم عمران خان نے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کردیا

 وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے کیلئے کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وزیر اعظم نے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج دوپہر کے وقت وفاقی وزراء اسد عمر اور اعظم سواتی کے ہمراہ کراچی پہنچے۔ کراچی شپ یارڈ میں شپ لفٹر اینڈ ٹرانسفر سسٹم کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ وزیر اعظم نے سسٹم کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں وفاقی وزراء اعظم سواتی، اسد عمر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، معاونِ خصوصی محمود مولوی اور دیگر شریک ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان کو کے پی ٹی کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ 
شہرِ قائد میں وزیر اعظم عمران خان ڈاکیارڈ کا دورہ کریں گے۔ وزیرِ ریلوے اعظم سواتی عمران خان کو کراچی سرکلر ریلوے میں اب تک کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔سندھ میں وفاق کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس دوران وزیر اعظم عمران خان سندھ میں وفاقی منصوبوں کا جائزہ لیں گے اور اہم ہدایات جاری کریں گے۔ وزیر اعظم کے پی ٹی سے براہِ راست حب چوکی کا دورہ بھی کریں گے۔عمران خان کی کراچی سے واپسی آج رات تک ہوگی۔ 
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے میاواکی کے جنگلات میں 10 بلین ٹرین سونامی کے تحت اربن فاریسٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو ایک بہتر پاکستان دے کر جائیں گے۔پیر کے روز وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میاواکی جنگلات اگانے پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا میاوا کا جنگل اگایا گیا ہے۔ ساری دنیا میں موسم گرم ہورہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن