امریکامیں کورونا میں مبتلا بچوں کی تعداد بڑھنے لگی

امریکا سمیت کئی ممالک میں ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاوجاری ہے اور صرف امریکا میں کورونا کیسز اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ اسپتالوں میں کورونا میں مبتلا بچوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا مریضوں میں اضافے سے ریاست آرکنساس میں آئی سی یو بیڈز کم پڑ گئے ، امریکی ماہرین اضافے کے اس رجحان کی وجہ ڈیلٹا ویرینٹ کو قرار دے رہے ہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں کورونا کے ریکارڈ 356 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ نیو ساوتھ ویلز میں مزید 3 اموات کے بعد حالیہ وبا میں اموات کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔چین میں بھی کورونا سے مزید 143 افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ وہاں اس وبا کی مقامی منتقلی کے اب تک کے سب سے زیادہ 108 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن