وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے موقع پرپیغام

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ نئے پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔پاکستان کا آئین اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری پر بہت زور دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی اقلیتوں کے یکسا ں حقوق پر زور دیا ہے۔ اقلیتوں کوترقی کے یکساں مواقع دے کر قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے.

ای پیپر دی نیشن