یوم عاشور پر سکیورٹی,امن عامہ کیلئے فول پروف انتظامات پر پوری ٹیم کو شاباش دیتا ہوں:وزیراعلیٰ پنجاب 

Aug 10, 2022 | 10:40

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہی نے یوم عاشور پر سکیورٹی اورامن عامہ کیلئے فول پروف انتظامات پر سیاسی و انتظامی ٹیم کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ کی عاشورہ محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات پرکابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی کارکردگی کی تعریف کی۔وزیر اعلیٰ کا صوبہ بھر میں یوم عاشور پر فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔

 چودھری پرویزالہی نےکہا کہ  پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مل کریوم عاشور پر امن وامان کی فضا کو برقرار رکھا-پنجاب کے ہر شہر میں بہترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے-یوم عاشور پر سکیورٹی اورامن عامہ کیلئے فول پروف انتظامات پر پوری ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پر  دن رات محنت کر کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا۔محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پرپنجاب میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی-

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبائی اداروں اور محکموں کے ساتھ متعلقہ ایجنسیوں کی کوآرڈینیشن بہترین رہی -متعلقہ اداروں، پولیس اورانتظامیہ نے مربوط اندازمیں کام کرتے ہوئے پر امن فضا کو یقینی بنایا-محکموں اوراداروں نے جس طرح ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا وہ قابل تحسین ہے۔امن کمیٹیوں کے عہدیداران اور منتخب نمائندوں نے بھی عاشورہ محرم الحرام کے دوران بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے موثر کردار ادا کیا -علمائے کرام نے قیام امن کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔معاشرے کے تمام طبقات کے مربوط انداز سے کام کرنے کی بدولت عاشورہ محرم کے دوران امن برقرار رہا -

مزیدخبریں