عمران خان کاآج قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ

Aug 10, 2022 | 15:30

ویب ڈیسک

سابق وزراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے قوم سے براہ راست خطاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ عمران خان آج شام میں 5بجکر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے جس دوران وہ تمام صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینگے۔

خیال رہے کہ بنی گالہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت موجودہ صورتحال پر اجلاس جاری ہے. جس میں اہم سیاسی رہنماؤں نے شرکت کو یقینی بنایا ہے۔عمران خان کو شہباز گل کیخلاف کیس اور عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ تیرہ اگست کو ہونیوالے جلسے سمیت دیگر اہم امور بھی زیر غور آئینگے ۔اسکے علاوہ اجلاس میں پی ٹی آئی اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی اور عمران خان راہنماوں کو گائیڈ لائن سے آگاہ کرینگے۔شہباز گل کی گرفتاری کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ یہ گرفتاری نہیں، سراسر اغواء ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنان سے دشمنوں کا سا سلوک روا رکھا جارہا ہے اور یہ سب بیرونی پشت پناہی سےمسلط کی جانےوالی مجرموں کی سرکار کو ہم سے تسلیم کروانے کیلئے کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں