اطالوی فیشن برینڈ گوچی پر اب بل کرپٹو میں بھی اداکیاجاسکتا ہے

Aug 10, 2022 | 21:32

اطالوی فیشن برینڈ گوچی پر اب بل کرپٹو میں بھی اداکیاجاسکتا ہے،اٹلی کی مشہور برینڈ گوچی نے اعلان کیا ہے کہ اب پیمنٹس کرپٹو میں بھی قبول کی جائے گی ۔گوچی پہلا بڑا برینڈ ہے جس نے یہ فیصلہ کیا ہے ایپ کوائن کلب سے ملحقہ کریپٹو وصول کی جائے گی۔یہ اعلان پچھلے ہفتے کیا گیا اور یہ ایپ کوائن کو بڑا مارکیٹ ایکسپوژر دےگا۔لیکن یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب کرپٹو کے دیگر کوائنز جیسا کہ بٹ کوائن ،ایتھیریم اور ڈاگکوائن وغیرہ گھاٹے میں جارہے ہیں۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ گوچی نے ڈیجیٹل کرنسی کی طرف جھکاو دکھایا ہو اس سے پہلے فروری 2022میں گوچی نے این ایف ٹی مارکیٹ میں بھی قدم رکھا تھا گوچی نے یہ پراجیکٹ سوپر گوچی کے نام سے متعارف کروایا تھا جو کہ کھلونے بنانے کی کمپنی کیساتھ ملکر کیا گیا تھا۔گوچی کریپٹو پیمنٹس فی الحال صرف امریکہ میں قبول کرےگا اور پھر اگلے مرحلے میں دیگر مارکیٹس کو ٹارگٹ کرےگا۔واضح رہے کہ ایپ کوائن چھ ڈالر سے شروع ہوکر سات اعشاریہ چار ڈالر تک پہنچ چکاہے۔

مزیدخبریں