لاہور (نیوز رپورٹر )فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر اور ڈین آف سرجری پروفیسر کامران خالد خواجہ کو ہائیر ایجوکیشن کمشن پاکستان نے سال 2022 کا بہترین یونیورسٹی ٹیچر قرار دیا ہے۔چیئر مین ہائیر ایجوکیشن کمشن پاکستان پروفیسر مختار احمد کی کی زیرِ صدارت ایوارڈز تقریب کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ لائف سائنس اور طب کا بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ پروفیسر کامران خالد خواجہ کو دیا گیا۔