لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) ورلڈ پاسبان ختم نبوت ورکرز نے ایوان بالاسینٹ کی طرف سے صحابہ کرامؓ واہلبیت عظامؓ اور امہات المومنین ؓکے تقدس کے تحفظ کیلئے پاس کردہ قانون کے حق میں علامہ اقبال روڈ پر ایک بھرپور تحفظ ناموس صحابہؓ واہلبیتؓ کے حق میں مارچ کیا ۔ اپنے بیانات میں سرپرست ورلڈ پاسبان ختم نبوت واستاذ العلماءمولانا عبدالرو¿ف ملک،علامہ محمد ممتاز اعوان،پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،مولانا محمد اسلم ندیم،مفتی عاشق حسین،مولانا محمد حنیف حقانی اور حافظ محمد یعقوب شاہ نے سینٹ سے پاس کردہ تقدس صحابہؓ،اہلبیتؓ وامہات المومنینؓ قانون کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی اقدام قرار دیا۔