لاہور(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے شاہد عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کے مسافروں کے انشورنس کور میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کسی حادثہ کی صورت میں خدانخواستہ جان جانے کی صورت میں انشورنس کی رقم 15 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ڈس ایبلٹی کی صورت میں 3 لاکھ روپے کا انشورنس کور ہو گا۔ پاکستان ریلوے اور سٹیٹ لائف کے مابین مسافروں کی انشورنس بارے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدہ پر دستخط کے دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ورچوئل طور پر شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر نے ریلوے افسران کو نواب شاہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے گھر جا کر ان کے لواحقین کی تصدیق کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جاں بحق اور زخمی افراد کی انشورنس کی رقم ان کے گھر جا کر ادا کی جائے۔
پاکستان ریلوے کے مسافروں کے انشورنس کور میں اضافہ کر دیا:شاہد عزیز
Aug 10, 2023