لاہور (نیوز رپورٹر)سابق کوارڈینیٹر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد حسان نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور انکی ٹیم نے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے دن رات محنت کی اور ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ کھڈیاں کے کامیاب عوامی جلسے نے میاں شہباز شریف اور ان کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کر کے عوامی تائید کی مہر ثبت کر دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جوذمہ داری سونپی تھی اسے نبھانے کی بھرپور کوشش کی۔ میں لاہور کے تمام ترقیاتی اداروں کو سربراہان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے عوامی خدمات میں ہماری بھرپور معاونت کی۔،خاص طور پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا ڈی سی لاہور رافعہ حیدر چیف ایگزیکٹو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر، ایم ڈی واسا چوہدری غفران احمد کا عوامی فلاحی کاموں کے حل کیلئے کلیدی کردار رہا ہے۔