اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت) سابق فاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کی زیر صدارت، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی)اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی)کے بورڈ آ ف ئریکٹرز کے الواداعی اجلاس کمیٹی روم میں ہوئے۔ وفاقی وزیر و چیئرمین بورڈز سید امین الحق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کی بھرپور کوشش رہی کہ شفافیت، میرٹ اور قابلیت کے اصولوں پر کارکردگی کا تعین کیا جائے، کرپشن اور غفلت و کوتاہی پرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ اللہ کا شکر ہے کہ وہ اپنے دور وزارت میں ان امور پر کاربند رہے نتیجے میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن میں پوری ٹیم اور تمام منسلک اداروں کے تعاون سے وہ اقدامات کرنے کے قابل ہوئے جس کی بدولت ملک میں آئی سی ٹی کے شعبے کو ایک نمایاں مقام ملا ہے اور ہمارا ملک ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہونے کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔
وزیر آئی ٹی