ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان

Aug 10, 2023


اسلام آباد(خبرنگار)ملک کے بالائی علاقوں میں ندی نالوں میں بہاو¿ میں اضافے اور پہاڑی وادیوں میں برفانی جھیلوں سے سیلابی صورتحال (گلوف) پیدا ہونے کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے مون سون اپڈیٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پی کے پنجاب، سندھ اور آزادکشمیر کے علاقوں میں بارش، گردوغبار اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 موسم گرم

مزیدخبریں