پاکستان کم وقت میں ترقی کے ذریعے وقار کے ساتھ پاو¿ں پر کھڑا ہو گیا: احسن اقبال

Aug 10, 2023


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزےر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان بہت کم وقت میں ترقی کے ذریعے وقار کے ساتھ اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہو گیا ہے جبکہ اس کو مزید ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے سب کو ملکلر ساتھ چلنا ہو گا۔ اپریل 2022ءسے اگست 2023ءتک وزارت کی کارکردگی رپورٹ" کی تقریب وزارت میں منعقد ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کے نتیجے میں 9 جنوری کو جنیوا میں موسمیاتی مزاحمتی پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس کے دوران بین الاقوامی ڈونرز کی جانب سے 10 بلین ڈالر ملے۔ رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ 12 نومبر 2022ءکو 40 ارب روپے کا ایک اہم اقدام شروع کیا گیا جس کا ہدف 20 پسماندہ اضلاع تھا۔ اس سے پہلی بار وفاقی حکومت نے معاشی تفاوت کو دور کرتے ہوئے غریب اضلاع کی بہتری کے لیے مداخلت کی۔ اس کے ساتھ ہی، وزارت منصوبہ بندی نے پالیسی کی تشکیل اور عمل درآمد کو بڑھانے کے لیے مشاورتی کمیٹی کی تشکیل نو کی۔
احسن اقبال 

مزیدخبریں