رحیم یار خان (احسان الحق سے) پچھلے پندرہ سال کے دوران پاکستان میں قومی اسمبلی کے تین ادوار کے دوران وزیر اعظم کی حیثیت سے قومی اسمبلی کے ان ادوار کا آغاز کرنے والے تین مختلف پارٹیوںسے تعلق رکھنے والے تینوں وزراءاعظم سید یوسف رضا گیلانی، میاں محمد نواز شریف اور عمران خان کا پانچ سال مکمل نہ کرنے، نااہل ہونے اور قید ہونے کا منفرد ریکارڈ۔ 2008ءمیں پی پی پی کی طرف سے سید یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم پاکستان کی حیثیت سے فرائض سر انجام دینا شروع کئے لیکن انکی مدت پوری ہونے سے پہلے ہی انہیں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے انہیں انیس جون2012ءکو نااہل قرار دے دیا اور عدالت کی برخاستگی تک انہیں قید کی سزا بھی سنا دی اور وہ پانچ سال کی بجائے صرف چار سال اور 86 دن تک ہی وزیر اعظم رہے۔
ےوسف‘نواز‘ عمران