تل ابیب (این این آئی )اسرائیل کے ایک عہدہ دار نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کے قتل کی مذمت میں امریکا کی جانب سے دہشت گردانہ حملے کی اصطلاح کے استعمال کومسترد کردیا ہے جبکہ ایک اسرائیلی عدالت نے دو مشتبہ یہودی آباد کاروں میں سے ایک کو پولیس کی حراست سے رہا کرکے گھر میں نظربند کرنے کاحکم دیا ہے۔ واشنگٹن نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔، جس میں یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر انتقامی حملے اور فسادات بھی شامل ہیں۔ان یہودی آبادکاروں نے بہت سے فلسطینیوں کی املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ان حملوں کی زد میں آنے والوں میں امریکا کی دہری شہریت کے حامل فلسطینی بھی شامل ہیں۔
امریکی لیبل مسترد