کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا  136 واں اکیڈمک کونسل کا اجلاس 


لاہور (نیوز رپورٹر ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا 136 واں اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، ڈینز پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر شہزاد شمس، پروفیسر محمد عمران، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، سی ای او اور ایم ایس میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی پروفیسر محمد معین، ایم ایس لیڈی ایچسن ہسپتال پروفیسر امیر افضل سمیت تمام شعبوں کے سربراہان اور نئے تعینات ہونے والی ٹیچنگ فیکلٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن