یوم آزادی پر خواتین کے حقوق و قوانین سے آگاہی پر مہم چلائی جائےگی:سمیرا صمد 

Aug 10, 2023

لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب کی سیکرٹری سمیرا صمد نے کہا ہے کہ یوم آزادی پر خواتین کے حقوق و قوانین سے آگاہی بارے خصوصی مہم چلائی جائے گی اور یوم آزادی کی خصوصی نشریات میں خواتین کی کامیابیوں سے متعلق خصوصی پروگرامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم آزادی کے موقع پر خواتین کے حقوق و قوانین اجاگر کرنے کیلئے خصوصی مہم کے انعقاد بارے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ذرائع ابلاغ بالخصوص ریڈیو چینلز پر خواتین کیلئے خصوصی سیگمنٹس مختص کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سمیرا صمد نے کہا کہ وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اس مرتبہ یوم آزادی کو خواتین کی ترقی کے جشن کے عنوان سے منائے گا۔ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا بنیادی کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ لہٰذا ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کی کامیابیاں سامنے لائی جائیں گی۔محکمہ وویمن اس مرتبہ کے یوم آزادی کو عورتوں کی ترقی، آزادی، تعلیم اور ان کے حقوق کے نام منسوب کرتا ہے کیونکہ خواتین ہمارا مستقبل اور امید ہیں۔ خواتین کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ انہیں خود مختار بنانے اور حقوق کی فراہمی کیلئے وویمن ڈویلپمنٹ بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ عوام الناس کو اسلام کے بنیا دی عقید ختم نبوت کو روشناس کرانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے اور کل قیامت والے دن حضوراقدس کی شفاعت کاذریعہ بنے گا۔ علماءنے عوام الناس کو6ستمبر کو لاہور وحدت روڈ کرکٹ گراو¿ند میں ہونیوالی تاریخ سازختم نبوت کانفرنس کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس فقیدالمثال اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر مو¿ثرومکمل عملدر آمد کراتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کرے۔ 

مزیدخبریں