ژوب : جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک ، پشاور : ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ ،6 زخمی 


 ژوب پشاور (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ ) بلوچستان کے ضلع ژوب میں کاﺅنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مرغہ کبزئی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جن سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے علاقے میں مزید ملزموں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ پر دستی بم حملے میں 2 پولیس ہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کیپٹن (ریٹائرڈ) زوہیب محسن نے بتایا کہ ابتدائی طورپر پولیس اور نامعلوم شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ان شرپسندوں نے پولیس پر دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ انہوں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور متعلقہ تھانے کے سٹیشن ہاﺅس افسر سے بریفنگ طلب کی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ یوم آزادی کے پیش نظر شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔ انہوں نے کہا کہ سادہ لباس پولیس اہلکار بھی نگرانی کے مقاصد کیلئے شہر بھر میں تعینات کئے گئے ہیں۔ پشاور کی تحصیل ماموندلر خلوز ہسپتال کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ میں پانچ سکیورٹی اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ ڈی ایس پی ستار خان کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خود کش تھا۔
3 دہشت گرد خود کش حملہ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...