ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی 1.81 روپے یونٹ مہنگی ، کے الیکٹرک کیلئے 2.31 روپے اضافہ 


 اسلام آباد (آئی این پی‘ نامہ نگار) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ سی پی پی اے جی نے ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا۔ صارفین سے مئی کے ایف سی اے کی مد میں ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا، جون کے ایف سی اے مئی کی نسبت صارفین سے 9 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔ دوسری طرف نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے جون 2023 کی مد میں 2 روپے 31پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بدھ کو اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 2 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 26 جولائی 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ اس کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا۔ نیپرا اعلامیہ کے مطابق اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا۔
بجلی مہنگی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...