اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے نئی مردم شماری کے مطابق ملک بھر میں حلقہ بندیاں کرانے کی درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار محمد اشرف ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوا اور استدعا کی کہ تمام ملک میں حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا جائے۔ اسں وقت ملک میں مردم شماری 1997ءکے بعد ہوئی ہے۔ 2017ءکی مردم شماری کا انہوں نے نوٹیفکیشن نہیں کیا تھا۔ اس مردم شماری پر اربوں روپے لگ چکے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ قانون بتائیں؟، اپنے لیے نہیں میرے لیے پڑھیں۔
نوٹس