پیمرا ترمیمی بل قومی اسمبلی ،سینٹ سے متفقہ طور پر منظور 


اسلام آباد ( خبر نگار+نیٹ نیوز) قومی اسمبلی اور سینٹ نے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔قومی اسمبلی میں مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایوان میں پیمرا ترمیمی بل منظور کرنے کی تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔تحریک منظور ہونے کے بعد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایوان میں ترمیمی بل پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔پریس گیلری کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ چیئرمین پیمرا کا چلتے پروگرام کو بند کرنے کا اختیار ختم کردیا گیا ہے، چیئرمین پیمرا کی تقرری کا اختیار پارلیمنٹ کو دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کے تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ میڈیا مالکان اور پی بی اے کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں، ورکنگ جرنلسٹس نے تین دن میں حقوق کی جنگ لڑی، ورکنگ جرنلسٹس کی تین دن کی جنگ اور ساری زندگی کی جدوجہد ایک طرف ہے، پڑھے بغیر، سوچے بغیر اور دیکھے بغیر بل کو متنازع بنایا گیا۔ان کا کہنا تھاکہ کوئی ادارہ دو ماہ تک تنخواہ نہیں دے گا تو حکومت اشتہارات نہیں دے گی، پھر بھی تنخواہ نہ ملی تو کونسل آف کمپلینٹ ایک کروڑ تک جرمانہ کرے گی۔
پیمرا ترمیمی بل 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...