ہمارا کام دہشت گردی کاخاتمہ ، امن بحال کرنا ، چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا : بلاول بھٹو

اسلا م آبا د،گھوٹکی (خصوصی نامہ نگار،نوائے وقت رپورٹ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا کام پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کو بحال کرنا ہے، پاکستان کے امن کو کسی صورت داﺅ پر نہیں لگنے دیں گے۔وزارت خا رجہ میں وزیر خا رجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مختلف پہلو ہیں، جیسے ہی وزارت سنبھالی تو خارجہ پالیسی دباﺅ کا شکار تھی، پاکستان کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔جب اقتدار سنبھالا تو پاک چین اور پاک امریکا تعلقات مسائل کا شکار تھے، خوشی ہے کہ ان تعلقات کی بحالی میں کردار ادا کیا، سی پیک کو بحال کیا اور 10 سالہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ جیسے چیلنجز کا سامنا تھا، جس سے نکلنے کیلئے وقت سے پہلے 2 ایکشن پلان مکمل کئے، حنا ربانی کھر نے ایف اے ٹی ایف سے نکلنے میں دن رات کام کیا۔ طلبا کو ویزے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے، وزارت نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا، افغان بہن بھائیوں کو سہولیات کی فراہمی میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر خارجہ وپیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک بزرگ وزیراعظم تھا جو کہتا تھا کہ میں 50 لاکھ گھر بنا کر دوں گا۔گھوٹکی میں سیلاب متاثرین کو گھروں کی مالکانہ سند دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ا±س وزیراعظم کو 4 سال ملے وہ ایک گھر نہیں بنا سکا۔ان کاکہنا تھا کہ نوکریوں اور گھروں کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کو مایوس کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے عوام سے جو وعدہ کیا وہ پورا ہوا ، غریبوں کو اس ملک میں وہ سہولتیں میسر نہیں جس سے وہ آگے بڑھ سکیں۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مختلف پہلو ہیں، جیسے ہی وزارت سنبھالی توخارجہ پالیسی دباو کا شکار تھی، ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے وقت سے پہلے2ایکشن پلان مکمل کئے۔دنیا کے ہرفورم پرمسئلہ کشمیر کو اجاگرکیا،مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو ظلم اورجبرکانشانہ بنایاجارہا ہے۔
بلاول بھٹو 

ای پیپر دی نیشن