پاکستانی اداروں کیخلاف مہم چلانیوالے سمندر پار پاکستانیوں کاڈیٹاحکومت نے حاصل کرلیا

Aug 10, 2023 | 11:11

پاکستانی اداروں کے خلاف مہم چلانے والے سمندر پار پاکستانیوں کا ڈیٹا حکومت نے حاصل کرلیا۔ذرائع کے مطابق امریکا،کینیڈا، برطانیہ میں مقیم 500 اوور سیز پاکستانیوں کی فہرست تیارکرلی گئی ہے، ان کے خلاف مناسب وقت پر کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔9 مئی کے بعدکئی پاکستانی برطانیہ اور دیگر ممالک فرار ہوئے تاہم برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی ایسی کسی فہرست کا وجود نہیں ہے۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کو تارکین وطن پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا اسی سلسلے میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 500 سے زائد اوور سیز پاکستانیوں کی شناخت بھی  کرلی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمی، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین، امیگریشن اسٹیٹس اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں