نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا تھانہ گلبرگ، لبرٹی کا دورہ محسن نقوی نے فرنٹ ڈیسک پر سائلین کی درخواستوں پر پیشرفت کاجائزہ لیا او رفرنٹ ڈیسک پر درخواستیں دینے والے شہریوں سے بات چیت کی وزیراعلیٰ محسن نقوی کا درخواستوں پرمزید کارروائی کو مقررہ مدت کے اندر یقینی بنانے کا حکم وزیراعلیٰ محسن نقوی کا 24گھنٹے گزرنے کے باوجود بعض درخواستوں پر کارروائی نہ کئے جانے پر برہمی کااظہار سائلین کو ایف آئی آر کے اندراج کا میسج ملنے کے ساتھ ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیاجائے۔ محسن نقوی ای میل کے ساتھ ایف آئی آر بھی بھجوائی جائے تاکہ درخواست گزار کو بار بار تھانے کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ محسن نقوی تھانے آنے والے جوڑے نے قذافی سٹیڈیم میں پولیس اہلکارو ں کی جانب سے رشوت لینے کی شکایت کی وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ایس پی ماڈل ٹاؤن کو رشوت لینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت وزیراعلیٰ محسن نقوی نے روزنامچہ، مال خانے، انویسٹی گیشن ونگ اور گلبرگ ٹریفک سیکٹر کا بھی معائنہ کیا وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اینٹی کار لفٹنگ سیل کا وزٹ کیا اور حوالات میں موجود ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے پوچھا وزیراعلیٰ محسن نقوی کا مال خانے کی ابتر حالت پر ناراضگی کااظہار تھانے کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے جاری کام کو جلد مکمل کیاجائے۔ محسن نقوی وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فرنٹ ڈیسک پر آٹومیٹڈ ٹوکن مشین کا بھی معائنہ کیا اور خود فون نمبر درج کر کے ٹوکن نمبر لیا