ورلڈ ٹریفک انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق ٹریولنگ ٹائم کے حوالے سے لاہور کی ٹریفک میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ نئی درجہ بندی میں لاہور کو 126ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ورلڈ ٹریکف انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 03 ماہ کے دوران شہر میں ٹریولنگ ٹائم میں واضح بہتری آئی۔ لاہور میں ٹریولنگ ٹائم دنیا کے 126 ترقی یافتہ شہروں سے بہتر ہے۔اس حوالے سے سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے اور رانگ پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی، نئے انڈرپاسز، سگنل فری کوریڈورز اور بےجاء یوٹرنز بند کرنے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی۔ ادارہ جاتی اصلاحات، مؤثر پٹرولنگ، مانیٹرنگ اور چیکنگ سے ٹریفک میں بہتری آئی۔ورلڈ انڈیکس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور آج ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے پہلے سے زیادہ محفوظ شہر ہے جبکہ بدترین ٹریولنگ ٹائم کے حوالے سے سری لنکا، انڈیا، بنگلہ دیش کے شہر سرفہرست ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاس اینجلس سٹی 04 ، استنبول 17ویں، لندن 36ویں، بیجنگ41 ویں اور کراچی47 ویں نمبرپرہے۔رپورٹ کے مطابق بہترین ٹریولنگ ٹائم کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، سویڈن اور جرمنی کے شہر سرفہرست ہیں۔ سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری پر شہریوں جبکہ روڈ سیفٹی کا شعوراجاگر کرنے پر میڈیا کے مشکور ہیں، شہریوں کے تعاون کے بغیر کسی بھی شہر کی ٹریفک میں بہتری نہیں لائی جا سکتی، نامناسب روڈانفراسٹریکچر، پارکنگ پلازوں کا فقدان ،تجاوزات ٹریفک خلل کی بڑی وجوہات ہیں۔