راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے تقریروں، تصویروں اور تعریفوں کے سوا کوئی کام نہیں کیا جس کے سیاہ دور سے قوم کو نجات نصیب ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ اللہ کرکے 16 ماہ کی غریب دشمن حکومت کے سیاہ دور سے قوم کو نجات نصیب ہوئی اور آج سندھ ہاؤس میں ممبروں کی خریدو فروخت سے بننے والی سازشی اسمبلی تحلیل ہوگئی۔ جنہوں نےصرف اپنے کیسز ختم کرائے۔ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ جس دن فردِ جرم لگنی تھی، اُسی دن شہباز شریف وزیراعظم بن گئے۔ تقریروں، تصویروں اور تعریفوں کےعلاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ میڈیا کو پابندِ سلاسل کیا، لاپتہ کیا، قید کیا اور شہید کیا۔ ابھی تک نگران وزیراعظم کا نام نہیں دے سکے، جاتے جاتے ایک دن میں 121 بل بھی پاس کروائے۔پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے اسمبلی کو بلوں کی فیکٹری بنا دیا اور جیلوں کو بےگناہ کارکنوں سے بھر دیا۔ عوام پر بجلی اور آٹےکی مہنگائی کے بم گرائے۔ سائفر کو مذاق بنایا اور آج دنیا نے اُس کو حقیقت مانا۔ آج سائفرکی دستاویزات پرامریکی ترجمان بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔
اللہ اللہ کرکے سولہ ماہ کی غریب دشمن حکومت کے سیاہ دور سے قوم کو نجات نصیب ہوئی اور آج سندھ ہاوس میں ممبروں کی خریدو فروخت سے بننے والی سازشی اسمبلی تحلیل ہوگئی جنہوں نےصرف اپنے کیسز ختم کرائےجس دن فرد جرم لگنی تھی اُسی دن وزیراعظم بن گئے تقریروں تصویروں اور تعریفوں کےعلاوہ…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 10, 2023
سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ یہ 16 مہینے کی اسمبلی پاکستان کی سیاسی زندگی کی بدترین غریب دشمن جمہوریت دشمن اور عوام دشمن اسمبلی کے طورپر یاد رکھی جائے گی۔ جو اپنے کپڑے بیچ کر غربت اور مہنگائی ختم کرنے آئے تھے.انھوں نے غریب کے بھی کپڑے اتار دیے۔ آخری ہفتے میں صرف قانون کی لوٹ سیل ہی نہیں لگائی اپنے سیاسی مخالف کو بھی جیل میں ڈال دیا۔