امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دو چور لفٹر کے ذریعے اے ٹی ایم مشین چرانے آئے لیکن ناکام رہے۔واقعہ شہر سیکرامینٹو میں پیش آیا جہاں دو چور سڑک پر نصب اے ٹی ایم مشین چرانے کیلئے ڈبل کیبن گاڑی اور لفٹر لے کر آئے۔ایک چور نے لفٹر کے ذریعے اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ ا لیکن مشین کو اٹھا کر گاڑی میں ڈالنے میں کامیاب نہ ہوسکے کیونکہ لفٹر سے اٹھانے کے دوران مشین ٹوٹ گئی اور چور وں کو اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہونا پڑا۔
مقامی پولیس کے مطابق واردات دو اگست کی صبح سوا 6 بجے ہوئی، پولیس نے چوروں سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر ایک ہزار ڈالر کا نقد انعام مقرر کردیاہے۔